بانڈی پورہ میں سرپنچ کی ہلاکت کامعمہ حل

اہلیہ سمیت 2شہری گرفتار

تاریخ    23 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


عازم جان
بانڈی پورہ //پولیس نے سرپنچ کی پُراسرار موت کا معمہ حل کرتے ہوئے زہر دے کر قتل کرنے کے الزام میں بیوی اور اس کے عاشق کو گرفتار کرلیاہے۔ 12اکتوبر2020کو آلوسہ چوکی کواطلاع موصول ہوئی کہ سرپنچ جاوید احمد ڈار ولد عبدالاحد ڈار ساکن زرمنزو نے خودکشی کی ہے۔ پولیس نے دفعہ174کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ایس ایس پی بانڈی پورہ راہول ملک نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی سربراہی میں ایس آئی ٹی قیام عمل میں لایا۔تحقیقاتی ٹیم نے اس بات کا پتہ لگایا کہ جاوید ڈار نے خود کشی نہیں کی تھی بلکہ اس کو قتل کیا گیا تھا۔اس ضمن میں کئی افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی جن میں مقتول کی بیوی بھی شامل تھی۔تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی نے ایک اور شہری شہزاد احمد ڈار کی مدد سے جاوید ڈار کو کوئی بیہوشی کی دوا کھلاکر اسے قتل کیا ۔پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتول کی بیوی اور شہزاد ڈار کے درمیان ناجائز تعلقات تھے ۔پولیس نے اس حوالے سے ایک ایف آئی آر نمبر116درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تازہ ترین