دنیا میں کوروناپھیلاو تیزی سے جاری ، 4.11 کروڑ سے زائد افراد متاثر

تاریخ    22 اکتوبر 2020 (00 : 01 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھر میں کورونا وائرس ( کووڈ-19) وبا کے تیزی سے پھیلنے کے باعث متاثرہ افراد کی تعداد 4.11 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 11.30 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اور انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 4.11 کروڑ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 11.30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس عالمی وبا سے شدید دوچار امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2.22 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور83.35 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین