تازہ ترین

لداخ میں بھٹکنے کے دوران گرفتار چینی فوجی اہلکار بیجنگ کے حوالے

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (54 : 01 PM)   
(Representational Pic)

یو این آئی
نئی دہلی//ہندوستانی فوج نے حال ہی میں مشرقی لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں پکڑے گئے ایک چینی فوجی کو بدھ کو اس کے افسروں کو سونپ دیا۔
مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر تناو¿ اور تعطل کے درمیان چین کی پیپلس لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے فوجیوں کو چشل مولدو پوائنٹ پر پڑوسی ملک کے حوالے کردیا گیا۔ چینی فوجی کی شناخت کارپورل وانگ یا لانگ کے طورپر ہوئی ہے۔ وہ بھٹک کر ہندوستانی سرحد پر آگیا تھا اور ہندوستانی فوج نے پیر کو اسے حراست میں لے لیا تھا۔
 ہندوستانی فوج نے چین کے اہلکار کو آکسیجن ،کھانا اور گرم کپڑے اور طبی امداد مہیا کی۔ چین کے افسروں نے ہندوستانی فوج سے اپنے لاپتہ فوجی کو لوٹانے کی اپیل کی تھی۔
 

تازہ ترین