پاکستان کے شہرکراچی میں دھماکہ ،تین لوگوں کی موت،15 زخمی

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (03 : 01 PM)   


یو این آئی
کراچی// پاکستان کے شہر کراچی میں بدھ کو گلشن اقبال کے مسکن چورنگی میں دو منزلہ عمارت میں دھماکہ ہوا جس میں کم از کم تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور 15 زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیاں بھی چکنا چور ہوگئیں ۔ حکام کے مطابق سبھی زخمیوں اور ہلاک شدگان کو پٹیل اسپتال لے جایا گیا ہے۔ دھماکے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ مبینا ٹاو¿ن پولیس تھانہ انچارج نے کہا کہ یہ ایک سلینڈر دھماکہ معلوم ہوتا ہے۔
تھانہ انچارج نے کہا کہ بم کو ناکارہ کرنے والا دستہ دھماکے کی وجہ کا پتہ لگانے کےلئے جائے وقوع پر پہنچ رہا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ایل اے اے ایس نے اس خطے کو بند کردیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے سے آس پاس کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے ساتھ ساتھ کچھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تازہ ترین