تازہ ترین

حضرت خواجہ نقشبندؒ کا عرس | ڈاکٹر فارو ق عبداللہ کی مبارکباد | علی محمد ساگر کی انتظامات کی اپیل

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//صدر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر صدر عمر عبداللہ نے حضرت خواجہ نقشبند صاحبؒ کے عرس مبارک پر ریاست کے لوگوں خصوصاً ریاست کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ،کہ حضرت نقشبند صاحبؒ کی تعلیم ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا ،کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت خواجہ بزرگؒ کو عظیم الشان مرتبہ عطا کیا اور حضرت نقشبند صاحبؒ کی تعلیم جو قرآن اور حدیث پر مبنی ہے، پوری عالم انسانیت کی بقا کیلئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی بزرگان دین کی تعلیم پر ہمیں چلنے کی توفیق عطا کریں۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے زیارت گاہ نقشبندمیں انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامیہ اوروقف بورڈ کے حکام کو تاکید کی کہ وہ خواجہ دیگر کے موقعے پر معقول اور مناسب انتظامات رکھیں۔
 
 
 

تازہ ترین