تازہ ترین

پیرباغ عمر آباد سیکٹر۔A 2ماہ سے پانی سے محروم | پائپ لائن کی تعمیر کو ادھورا چھوڑنے کا شاخسانہ

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// پیرباغ عمر آباد سیکٹراے کے شہریوں کو نامکمل پائپ لائن کی وجہ سے پچھلے 2 ماہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔مکینوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس علاقہ گذشتہ2ماہ سے پانی کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لین نمبر5میں مکان نمبر90 سے اس علاقے کو مربوط کرنے والی پانی کی پائپ لائن کو رواں سال مارچ کے مہینے میں ادھورا چھوڑ دیا گیا تھا۔مکینوں نے بتایا کہ محکمہ پی ایچ ای حکومت کی ہدایت کے باوجود علاقے میں پائپیںبچھانے میں ناکام ہے۔ انہوں نے کہا’’اس شکایت کوہم نے گورنر شکایتی سیل میں درج کی تھی ، حکومت نے محکمہ کو ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی،تاہم محکمہ اس معاملے میں غیر متحرک ہے‘‘۔ محکمہ جل شکتی کے سپر انٹنڈ نٹ انجینئر نصیر ککرو کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کو دیکھ رہے ہیںاور جلدہی زیر التواء کام شروع ہوجائے گا۔
 

تازہ ترین