تازہ ترین

قومی جنرک دستاویزات رجسٹریشن سسٹم اور ای سٹیمپنگ | سرینگر میںایک ہفتہ طویل تربیتی پروگرام کا آغاز

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر/ قومی جنرک دستاویزات رجسٹریشن سسٹم (این جی ڈی آر ایس) اور ای اسٹیمپنگ کے سلسلے میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے تربیتی پروگرام کا کل یہاں آغاز ہوا ۔تربیتی پروگرام کے پہلے مرحلے کے تحت ، بڈگام اور گاندربل ضلعوں کے رجسٹرار اور سب رجسٹراروں کو ان کے معاون عملے کے ساتھ تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام اور اننت ناگ اضلاع کے رجسٹرار اور سب رجسٹرار آنے والے دنوں میں پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت تربیت دی جائے گی۔پروگرام کی افتتاحی تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل رجسٹریشن کشمیر ، گلزار احمد شبنم نے کہا کہ تربیتی پروگرام کا مقصد وادی میں جائیدادوں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے اور شہریوں کی بہتر سہولت کے لئے موجودہ رجسٹریشن کے عمل میں کسی قسم کی ابہام کو دور کرنا شامل ہے۔ گلزار شبنم نے مزید کہا کہ این جی ڈی آر ایس کے ذریعے شہری رواں ماہ کے آخر تک آن لائن رجسٹریشن کے بعد ، ویب سائٹ ڈومین ngdrs.gov.in پر اپنی دستاویزات اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔رجسٹرار سرینگر مسرت ہاشم نے ضلع سری نگر کے آن لائن رجسٹریشن کے تجربات کو شرکاء کے ساتھ شیئر کیا اور ان سے کہا کہ وہ ان تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور آسان طریقے سے آن لائن موڈ میں منتقل ہوں۔
 

تازہ ترین