تازہ ترین

آئرلینڈ، دوبارہ لاک ڈائون نافذ کرنے والا پہلا یورپی ملک

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 فنلینڈ//کورونا وائرس کے سبب آئرلینڈ دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ حکومت نے اس وبا پر قابو پانے کے لیے پیر کے روز کافی سخت نئی پابندیاں عائد کردی ہیں اور غیر ضروری تجارتوں کو بند کر دیا ہے۔آئرلینڈ کی نیشنل پبلک ہیلتھ ایمرجنسی ٹیم (این پی ایچ ا ی ٹی) کی جانب سے پیر کے روز کورونا کے 1031 نئے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے ملک میں لیول۔5 کے نئے اقدامات کا اعلان کیا۔نئے اقدامات کے تحت غیر ضروری کاروبار بند رہیں گے جبکہ بار اور ریستوراں میں بیٹھ کر کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ لوگ وہاں سے کھانے پینے کی چیزیں صرف خرید سکیں گے۔بدھ کے روز سے نافذ ہونے والے یہ نئے اقدامات اگلے چھ ماہ تک برقرار رہیں گے۔ ان نئے اقدامات کے ساتھ ہی آئرلینڈ کورونا وائرس کی وجہ سے دوبارہ لاک ڈاون نافذ کرنے والا یورپی یونین کا پہلا ملک بن گیا ہے۔وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے ٹیلی ویزن پر اپنے خطاب میں کہا’’ملک کے ہر شہری سے گزارش ہے کہ وہ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔"حکومت نے پانچ کلومیٹر کی حد کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
 

تازہ ترین