تازہ ترین

کپوارہ میںناک آوٹ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ شروع

تاریخ    21 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//نوجوانوں میں صلا حیتوں کونکھارنے کیلئے کپوارہ پولیس نے ’سوک ایکشن پروگرام‘کے تحت ٹی 20ناک آوٹ کرکٹ ٹورنا منٹ شروع کیا۔ ڈی آئی جی شمالی کشمیر محمدسلیمان چودھری نے ٹورنامنٹ کاافتتاح کیا۔ ٹورنامنٹ کاپہلا میچ وکٹوریا ایکس آئی اور سٹی کلب کپوارہ کے درمیان غالی ذو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا ۔ایس ایس پی کپوارہ رام امبیر کر اور پولیس کے اعلیٰ آفیسران کے ساتھ ساتھ فوج کے آفیسران نے بھی کرکٹ ٹورنا منٹ کے افتتاح پر موجود تھے۔اس موقعہ پر محمدسلیمان چودھری نے کہا کہ کپوارہ پولیس نے ایسے ٹورنا منٹ شروع کر کے نوجوانوں کی صلا حیتو ں میں نکھارنے کا بھر پور موقع دیا ہے۔ایس ایس پی کپوارہ نے ڈی آئی جی شمالی کشمیر کا اس ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے کے لئے ان کا شکریہ کیا کیونکہ ان کی شرکت سے کھلاڑیو ں میں حوصلہ افرائی ہوئی ۔ٹورنا منٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیو ں نے کپوارہ پولیس کی سراہنا کی۔