تازہ ترین

کوہنہ کھن ڈلگیٹ میں 2منشیات فروش گرفتار

تاریخ    20 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//کوہنہ کھن ڈلگیٹ میں پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس ضبط کیا۔ پولیس پوسٹ نہروپارک نے کوہنہ کھن  ڈلگیٹ میں گشت کے دوران 2شہریوں کو روک کر تلاشی لی۔ اس موقعہ پر تلاشی کے دوران 1100 گرام چرس برآمد کیا۔پولیس نے محمد رفیق پتو اور عاقب منظور بکرو کو گرفتار کرکے ان کیخلاف پولیس اسٹیشن رام منشی باغ ایف آئی آر زیرنمبر110/2020 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔ پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرے کو اس وبا سے پاک رکھا جائے۔
 

رعناواری میں 5قِمار باز گرفتار

۔19ہزارروپے اور تاش کے پتے ضبط 

سرینگر//رعناواری میںپولیس نے قمار بازوں کو گرفتار کرکے 19ہزار روپے ضبط کئے۔ پولیس کو مصدقہ اطلاع ملی کہ لاوڈا آفس مغل محلہ رعناواری میں جوا کھیلا جارہاہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 5جواریوں،جن میں گوہر رسول، ہلال احمد چھولا،معراج الدین سلطانی، گلزار بٹ اور آصف بٹ شامل تھے، کو گرفتارکرلیا۔ اس موقعہ پر پولیس نے دائو پر لگی 19ہزار کی رقم اور تاش کے پتے ضبط کئے۔اس سلسلہ میں پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر49/2020درج کرلیا۔
 
 
 

تازہ ترین