تازہ ترین

مشتاق کالو نی سے گنگہ بگ تک آ د ھا کلومیٹرروڈ خستہ حال

لوگوں کا فوری طور میگڈم بچھانے کامطالبہ

تاریخ    20 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر// مشتاق کالو نی حیدر پورہ سے گنگہ بُگ تک آ د ھا کلومیٹر روڈٖ کو تارکول نہ بچھانے کے باعث لوگوںاور ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ضلع بڈ گام کے کئی علاقوں کی سڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا تاہم یہ نصف کلومیٹر ابھی تک خستہ ہے جس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ضلع بڈ گام کی بیشتر سڑ کوں پر تار کول بچھا یا گیا ہے تاہم مشتاق کالو نی حیدر پورہ سے گنگہ بگ تک آ د ھے کلومیٹرکو نظر انداز کیا گیاہے۔ مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ لالچوک سے آ نے والے ٹریفک اسی روڈ کے ذریعے براستہ نار کرہ بڈگام کی طرف جاتا ہے لیکن گاڑیوںکے بھاری رش سے اس آدھے کلومیٹر روڈ کی حالت مزید ناگفتہ بہہ بن گئی ہے اورسڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں۔سی این ایس کے مطابق لوگوں نے کہاکہ ا سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ ٹرانسپورٹر اب ان سڑکوں پر سروس جاری رکھنے سے بھی کتراتے ہیں۔ لوگوں نے کہاکہ آ دھے کلومیٹر سڑک پر میگڈم ڈالنے کے سلسلے میں ٹینڈر بھی منظور کئے گئے تھے لیکن محکمہ نے مبینہ طور میکڈم بچھا نے سے انکار کردیا جس کے سبب مقامی آبادی میں متعلقہ محکمہ کے تئیںناراضگی کا اظہار کیاجارہا ہے ۔انہوںنے ایک مرتبہ ضلع انتظامیہ اور محکمہ آ ر اینڈ بھی سے بھی مداخلت کی اپیل کی کہ وہ اس روڈ پر میگڈ م بچھانے کا عمل جلد از جلد شروع کریں بصورت دیگر وہ احتجاج پر اتر آ ئیں گے۔
 

تازہ ترین