تازہ ترین

لداخ میںبھارتی حدود میں داخل ہونے والا چینی فوجی گرفتار

پوچھ تاچھ کے بعد اہلکار کو واپس کیاجائے گا

تاریخ    20 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

سرینگر // لداخ میں بھارتی فوج نے چین کے ایک فوجی اہلکار کو بھارتی حدود میں داخل ہونے کی پاداش میں حراست میں لے رکھا ہے ۔ چینی فوجی اہلکار کو قواعد کے مطابق چینی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ سی این آئی کے مطابق لداخ میں ہندستان اور چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سلامتی دستوں نے لداخ کے چمار ڈیم چوک علاقے میں ایک چینی فوجی اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔ سلامتی دستوں سے منسلک ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ممکنہ طور پر غلطی سے ہندستانی سرحد میں گھس آیا ہے۔ اسے طے پروٹوکول کے تحت سارا عمل مکمل ہونے کے بعد چینی فوج کو واپس سونپ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، لداخ کے چمار ڈیمچوک علاقے میں سلامتی دستوں نے چینی فوجی کو پکڑا ۔ وہ انجانے میں ہندستانی سرحد میں داخل ہو گیا ہو گا۔ طے شدہ قواعد پر عمل کرنے کے بعد وہ پروٹوکول کے مطابق چینی فوجی کوواپس کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا کہ چینی فوج کے 6 ویں موٹرائزڈ انفینٹری ڈویڑن کے سپاہی سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے کہ وہ جاسوسی مشن پر تھا یا نہیں۔ ذرائع نے کہا کہ اس کے پاس سے سول اور ملٹری دستاویز ملے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چینی فوجی اپنا یاک برآمد کرنے کے لئے ہندستان میں آ گیا۔ ذرائع نے کہا کہ وہ اکیلا تھا اور اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔ کہا گیا کہ اگر وہ انجانے میں داخل ہوا ہے تو اسے پروٹوکول کے مطابق، واپس چینی فوج کو سونپ دیا جائے گا۔ بتایا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات کا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فوج اب ایک رسمی بیان تیار کر رہی ہے۔
 
 

تازہ ترین