خوش خبری: فضائی سفر کے دوران کرونا پھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر

تاریخ    18 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 بیجنگ//تقریبا ایک سال سے پوری دنیا کرونا جیسی جان لیوا وبا کی زد میں جس نے اب تک ایک ملین سے زاید لوگوں سے زندگی چھین اور چار کروڑ کے قریب اس کے متاثرین ہیں۔چین سے پھیلنے والی اس وبا پرآج تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے مگر پوری دنیا اس وبا سے نمٹنے کے لیے مختلف طریقے اپنا رہی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق امریکی وزارت دفاع کی طرف سے کیے گئے ایک نئے تحقیقی مطالعے میں کرونا کے حوالے سے ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔ یہ خبر فضائی کمپنیوں اور فضائی سفر کرنے والے مسافروں کے لیے زیادہ خوش آئند ہے۔اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ فضائی سفر کے دوران کرونا پھیلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔اگرچہ اسے عالمی سطح پرماہرین صحت کی طرف سے مصدقہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا تاہم تحقیق سے پتا چلتا ہے فضائی سفر کے دوران ماسک پہننے والے مسافر کی سانس خارج کرنے کے دوران صرف 0.003 بیکٹریا ہوا میں داخل ہوسکتے ہیں جو کہ نا ہونے کے برابر ہیں۔
 

تازہ ترین