تازہ ترین

غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کی مہم

ہارون ،تیل بل ،سعدہ کدل ،رعناواری میں4مکانوں سمیت کئی دھانچے منہدم

تاریخ    18 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر// جھیل ڈل اور اس کے گرد و نواح میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لائوڈا ) نے سنیچر کوچندہ پورہ ہارون ،لشکری محلہ ،تیل بل ،سعدہ کدل ،میاں شاہ صاحب رعناواری اور باغ روپ سنگھ نائو پورہ میں متعددڈھانچوں کو ہٹا لیا جن میں یک منزلہ4مکان اوردیگر 3دھانچے شامل ہیں۔یہ تعمیرات غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے تھے ۔اس دوران ٹپروں اور تعمیراتی میٹریل لے جانے والی گاڑیوں پر روک لگانے کیلئے لاوڈاسکارڈ کی طرف سے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں ۔لائوڈا کے ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی طور ڈھانچے تعمیر کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور انہدامی کارروائی جاری رہے گی ۔انہوںنے ٹپرمالکان اور تعمیراتی میٹریل لے جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ڈل اور نگین جھیلوں اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بغیر اجازت تعمیراتی میٹریل لے جانے سے باز آجائیں 
 

تازہ ترین