آرمینیا۔ آذربائیجان تنازع کو لیکر سلامتی کونسل کی میٹنگ پیر کو

تاریخ    17 اکتوبر 2020 (07 : 02 PM)   


یو این آئی
اقوام متحدہ//آرمینیا اورآذربائیجان کے مابین نگورنو قاراباخ خطے میں جاری لڑائی پر تبادلہ خیال کے لئے بند دروازوں کے درمیان پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی میٹنگ ہونے جارہی ہے۔
 یہ اطلاع اقوام متحدہ میں روسی مشن کے پریس سکریٹری فیڈراسٹریززووسکی نے دی۔
فیڈراسٹریززووسکی نے کہا”پیر کی صبح بند دروازوں کے درمیان سلامتی کونسل کا اجلاس ہوگا۔“
اس اجلاس کا مطالبہ منسک گروپ ، یوروپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم نے کیا تھا۔
 

تازہ ترین