تازہ ترین

شہر میںٹریفک نظام کی درستگی کیلئے اقدامات | ای چالان کا عمل شروع،ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ جرمانے وصول

تاریخ    17 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول کرنے کیلئے جموں کے بعد شہر سرینگر میں پہلی بار’’ ای چالان ‘‘ مہم کی شروعات کی گئی ہے ۔ جس دوران چالان کو آن لائن ہی ادا کرنے کی صارفین کو سہولیات بہم رکھی جارہی ہے ۔شہر سرینگر میں ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے جگہ جگہ ٹریفک اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لاکر اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ٹریفک جام پر قابو پا لیا جائے ۔ اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے تحت ٹریفک پولیس نے ای چالان کا عمل شروع کر دیا ہے اور جس گاڑی کو بھی چالان ہو تا ہے انہیںموقعہ پر ہی ڈیبٹ کارڈکے ذریعے اس کی ادائیگی کی سہولیات بہم رکھی گئی ہے جس پر انہیں رسید بھی فراہم کی جاتی ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی ٹریفک سرینگر سٹی کی زیر نگرانی میں شہر سرینگر میں ای چالان کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور گزشتہ کئی دنوں کے دوران ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر ای چالان کے ذریعے قصور واروں سے جرمانہ وصول کر لیا ۔ خیال رہے کہ اس مہم کو پہلے جموں میں شروع کر دیا گیا تاہم اب اس کی سرینگر میں بھی شروعات ہو چکی ہے ۔