تازہ ترین

موجودہ سیاسی صورتحال حد درجہ پریشان کن | میر واعظ سمیت تمام قیدیوں کو رہا کیا جائے:عوامی مجلس عمل

تاریخ    17 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سینر رہنما محمد شفیع خان نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل عوام میں تقریر کرتے ہوئے جموںوکشمیر کی  موجودہ  سیاسی صورتحال کو حد رجہ پریشان کن اور اضطراب انگیز قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کس قدر دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ حکمرانوں کی زور زبر دستی کی پالیسیوں کے سبب سربراہ تنظیم و حریت چیرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق جو کشمیر کے سب سے بڑے اور قدآور مذہبی ، سماجی اور سیاسی رہنما بھی ہیں سمیت سینکڑوں رہنما اور نوجوان اب تک مختلف جیلوں اور گھروں میں قیدو بند کی زند گی گزاررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میر واعظ کوگزشتہ سال5اگست 2019 سے لگاتار  اپنے ہی گھر میں نظر بند رکھ کرمو صوف کی پر امن سر گرمیوں پر قدغن عائد کی گئی ہے۔  جو حد درجہ تکلف دہ اور قابل مذمت ہے۔خان نے تنظیم اور عوام کی جانب سے یہ پر زور مطالبہ کیاکہ 
چونکہ پیغمبر اسلام حضرت نبی رحمتﷺ کی ولادت باسعادت کا متبرک مہینے کی آمد آمد  ہے۔اسلئے تمام سیاسی قیدیوں کے ساتھ ساتھ میرواعظ عمر فاروق کو فوری طور پر اور بلا مشروط رہا کیا جائے تاکہ موصوف حسب سابق جامع مسجد سرینگر کے منبر ومحراب سے عوام کی دینی ،سماجی  اور سیاسی رہنمائی کا فریضہ اور اپنی منصبی ذمہ دایاں اداکر سکیں۔