پولیس ٹورنامنٹ ہندوارہ اختتام پذیر

ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ مہمان خصوصی تھے

تاریخ    15 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 ہندوارہ // ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کھیل کود کے میدانوں کو آباد کرنا چاہیے۔باکی ہندوارہ کے خوبصورت میدان میں پولیس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ اس ٹورنامنٹ فائنل میچ پر ڈائریکٹر جنرل آفس پولیس دلباغ سنگھ نے بطور مہمان خصوصی موجود رہے جبکہ آئی جی پی کشمیر،ڈی آئی جی نارتھ کشمیر،7سیکٹر کمانڈر ایم آر راتھوڑ،لفٹنٹ کرنل 21ر آر،ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر سندیپ چکروتی موجود تھے۔ اس موقع پر بی ڈی سی چیرپرسن،پنچوں اور سرپنچوں کے ساتھ ساتھ کھیل شائقین کی ایک کثیر تعداد موجود رہی۔پولیس ٹورنامنٹ فائنل میچ پر ڈی جی پی کشمیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں کشمیر پولیس کی کوشش ہی یہی ہے کہ اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ وادی کے ہر ایک نوجوان کے ہاتھ میں بندوق کی جگہ کرکٹ بلا تھما دیا جائے تاکہ وادی میں امن شانتی کا ماحول قائم ہو۔

تازہ ترین