تازہ ترین

گھریلو اُڑانوں کا 141واںدِن | 2308مسافر20پروازوں میں سرینگر پہنچے

تاریخ    14 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 141 ویں دِن 3,999 مسافروں کو لے کر 31پروازیں جموں اور سر ی نگر ہوائی اڈے پر اتریں۔1691مسافروں سمیت 11کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 2308مسافروں کو لے کر20پروازیں  سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک جموں ایئر پورٹ پر1,287گھریلو پروازیں اُتری ہیں جن میں     129,312 مسافروں نے سفر کیا ۔ اسی طرح سری نگر ائیر پورٹ پر2,102گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں 2, 85,529مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,806مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا۔ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اَڈوں سے اَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے ۔
 

تازہ ترین