تازہ ترین

لیفٹیننٹ گورنر نے صحت بیمہ سکیم کا جائزہ لیا

سکیم کے دائرے میں ہر کنبے کو لانے کیلئے وعدہ بند

تاریخ    14 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں کشمیر صحت بیمہ سکیم کے اہم خدو خال اور گولڈن کارڈز کی منظوری کے عمل کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ جموں کشمیر صحت بیمہ سکیم کے دارے میں یو ٹی کے ہر شہری کو لانے پر زور دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ حکام کو اس ضمن میں جامع اقدامات اٹھانے کیلئے کہا اور جو کنبے آیوشمان بھارت سکیم کے دائرے میں نہیں لائے گئے ہیں انہیں اس سکیم کے دائرے میں لانے کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم جموںکشمیر میں صحت نظام میں بہتری لا کر اسے ملک کا بہترین صحت نظام بنانا چاہتے ہیں ‘‘۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ استحقاق پر مبنی یہ صحت سکیم آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کی توسیع ہے جس کے تحت پانچ لاکھ روپے کا بیمہ جموں کشمیر کے تمام شہریوں کو سالانہ فی کنبہ فراہم کیا جائے گا جس کے دائرے میں 15 لاکھ مزید کنبے لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جے کے صحت سکیم سے ملک بھر کے زایداز 23 ہزار ہسپتالوں سے 1589 پیکجوں سے یہ کنبے استفادہ کر سکیں گے ۔ ایل جی نے کہا کہ اس سکیم کے تحت جموں کشمیر حکومت یو ٹی کے شہریوں کیلئے کم لاگت والی صحت سہولیت  بلا رکاوٹ بہم رکھ سکتی ہے ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ 2011 کی مردم شماری کے عداد و شمار کے تحت نہ آنے والے کنبوں کو اس سکیم کے دائرے میں لانے کیلئے ایک منظم لایحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ۔ جموں کشمیر صحت سکیم کے تحت اندراجات پر پیش رفت کا جائیزہ لینے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر یو ٹی میں اس سکیم سے متعلق جانکاری بڑے پیمانے پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے عام کرنے کی ہدایت دی ۔دوران میٹنگ لیفٹیننٹ گورنر نے آیوشمان بھارت سکیم  کے ہدف کے صد فیصد حصولیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ۔