تازہ ترین

بانڈی پورہ میں21غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی

تاریخ    14 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


عازم جان
بانڈی پورہ//ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے منی سیکریٹریٹ کے مختلف بلاکوں کا اچانک معائنہ کرکے 16ملازمین اور 5 افسران کو ڈیوٹی سے غیر حاضر پانے کے نتیجے میں اُن کے خلاف وجہ بتاو نوٹس جاری کی ۔اے ڈی سی نے ملازمین کو متنبہ کیاکہ غیر حاضر پانے والے ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی اور ملازمین کوسرعت کے ساتھ لوگوں کے کام نمٹانے کی ہدایت دی ۔