تازہ ترین

عوام تک رسائی پروگرام | تھانہ صدر میں پولیس کا عوامی دربار

تاریخ    14 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
 سرینگر //عوام تک رسائی پروگرام کے ایک حصہ کے تحت سرینگر پولیس نے ایس ڈی پی او آفس صدرمیں ایک عوامی میٹنگ منعقد کی ۔میٹنگ کے دوران سماجی دوری کے اصولوں اور دیگر پروٹوکول کا خاص خیال کیا گیا ۔اجلاس میں ایس ڈی پی او صدرکے ہمراہ ایس ایچ او پارمپورہ بھی میں موجود تھے ۔میٹنگ میںبرزلہ علاقہ کے معزز شہریوں نے شرکت کی ۔اجلاس کے دوران ، شرکاء نے مختلف مسائل اٹھائے اور افسران نے شرکاء کو یقین دلایا کہ پولیس سے متعلق ان کی جائیز شکایات کو ترجیحی طور پر حل کیا جائے گا اور سول انتظامیہ سے متعلق امور متعلقہ محکموں کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ ان ملاقاتوں کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان ماحول کو خوشگوار بنانا ہے ۔ پولیس نے اس دوران معاشرتی برائیوں سے نمٹنے اور رہنما اصولوں پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ کوڈ 19 وبائی بیماری کے پیش نظرمحکمہ صحت کے ساتھ مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا ۔میٹنگ میں موجود معزز شہریوں نے پولیس کے کام کی سراہنا کی ۔