بڈگام میں پولیس کے اہتمام سے ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز

تاریخ    13 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//بڈگام میں پولیس نے کرکٹ ٹورنامنٹ کاآغاز کیا ہے۔مہلوک پولیس اہلکاروں کی یاد میں شروع کئے گئے ٹورنامنٹ کا افتتاح مہمان خصوصی پولیس سربراہ دلباغ سنگھ مہمان خصوصی نے کیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بڈگام کے 18ٹیم شرکت کررہے ہیں۔ اس موقعہ پر آئی جی پی کشمیر وجے کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز مرزا، ایس ایس پی بڈگام ناگپورے امود اشوک، فوج ، سی آر پی ایف، ایس ایس بی اور دیگر سینئر پولیس و سول انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔ ڈی جی پی نے ڈسٹرکٹ پولیس بڈگام اور شریک ایجنسیوں کی ایسے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی سراہنا کی۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس کی یہ کوشش ہے کہ کھیل کود میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے بہتر پلیٹ فراہم کیا جائے اور اس پہل کے ذریعہ اب تک کامیابی سے متعدد ٹورنامنٹ منعقد کئے جاچکے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے کہاکہ پولیس پبلک کرکٹ لیگ سرینگر کے اختتام کے بعد بانڈی پورہ اور ہندوارہ میں بڑے ٹورنامنٹ بھی شروع کئے گئے اور گاندربل ، بانڈی پورہ ، ہندوارہ اور اب بڈگام میں ٹی20ٹورنامنٹ کھیلے جارہے ہیں۔ ڈی جی پی نے کہاکہ ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا مقصد کشمیر 11کیلئے تیاری ہے جو وادی کو قومی سطح پر نمائندگی کرینگے۔ مارے گئے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے گئے بغیر جموں وکشمیر میں امن  اور لوگوں کے تحفظ کیلئے آخری سانس تک لڑے اور قربانیاں پیش کیں۔ 
 

تازہ ترین