تازہ ترین

بی ڈی اوٹیٹوال کی تبدیلی کے خلاف احتجاج | دفتر مقفل

تاریخ    13 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


اشفاق سعید
 سرینگر //بلاک ڈیولپمنٹ افسر ٹیٹوال کے تبادلہ کے خلاف پنچایتی اراکین اور بی ڈی سی چیئرمین نے ایک مرتبہ پھر احتجاج کرتے ہوئے بلاک آفس ٹیٹوال پر تالا چڑھا دیا۔سوموار کو بلاک ٹیٹوال سے تعلق رکھنے والے سرپنچوں ، پنچوں اور بی ڈی سی ممبران نے بلاک آفس ٹیٹوال کے سامنے جمع ہو کر حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی ڈی او کا تبادلہ رد کر کے اُس کو واپس ٹیٹوال میں تعینات کیا جائے ۔احتجاجی پنچایتی اراکین کا کہنا تھا کہ حد متارکہ پرآباد بلاک ٹیٹوال میں بلاک ڈیولپمنٹ افسر کی اسامی خالی رہنے کے نتیجے میں سینکڑوں تعمیراتی کام ٹھپ پڑے ہیں جبکہ ٹھیکیداروں کی بلیں بھی ڈی ڈی او کی عدم دستیابی کے سبب زیر التوا ہیں۔مظاہرین نے اس دوران بلاک آفس پر تالا چڑھا دیا ۔احتجاجی اراکین کا کہنا تھا کہ سرکار نے 8سال بعد بلاک کیلئے ایک بی ڈی او تعینات کیا گیا تھا تاہم صرف 2ماہ تک اس کو یہاں تعینات رکھنے کے بعد اس کا تبادلہ عمل میں لایا گیا اور ٹیٹوال بلاک کا کام ٹنگڈار بلاک کے بی ڈی او کو دیا گیا ہے ۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بلاک ڈیولپمنٹ افسر کو یہاں واپس  تعینات نہیں کیا جاتا تب تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔
 

تازہ ترین