تازہ ترین

گاندربل کی لڑکی امرتسر سے بازیاب،ملزم گرفتار

تاریخ    13 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل کے بسرہ بگ علاقے کی ایک لڑکی امرتسر پنجاب سے بازیاب ہوئی ہے ۔اس سلسلے میںملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہیجس پر لڑکی کو اغوا کرنے کا الزام ہے۔پولیس کے مطابق ناگہ بل چوکی کو رواں ماہ کی پہلی تاریخ کواس ضمن میںشکایت موصول ہوئی تھی۔پولیس نے کیس زیر نمبر207/2020 درج کرلیا تھا۔چوکی انچارج ناگہ بل محمد اکبر کی سربراہی میں ایک ٹیم نے ملزم اشفاق احمد وانی ساکن بوڈوینہ قاضی گنڈ کو امرتسر پنجاب سے گرفتار کرلیااور لڑکی کو اہل خانہ کے سپردکردیا۔
 

تازہ ترین