جانوارہ پریمیئر لیگ:رائزنگ سٹار سوپور سیمی فائنل میں

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (55 : 12 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے جانوارہ  سوپور علاقے میں جاری جانوارہ پریمیئر لیگ کے آخری کوارٹر فائنل میں رائزنگ سٹار سوپور نے لیجنڈز ماگرے پورہ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل اپنی جگہ بنالی۔ٹاس جیت کر لیجنڈز ماگرے پورہ کے کپتان نے بلے بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے 129 رنز کا ہدف رائزنگ سٹار سوپور کے سامنے رکھا۔لیجنڈز ماگریپورہ کی جانب سے باست احمد نے سب سے زائد 22 رنز کی انننگز کھیلی جبکہ محمد ابراہم نے 17 رنز بنائے۔طاہر احمد نے رائزنگ سٹار سوپور کی جانب سے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کی جبکہ رفیق احمد اور زبیر احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔129 رنز کے ہدف کو حاصل کرنے اتری رائزنگ سٹار سوپور کی شروعات کچھ اچھی نہیں رہی اور وقفے وقفے سے انکی وکٹیں گرتی رہی اور آخری تین اورز میں رائزنگ سٹار سوپور کو 30 رنز درکار تھے۔زبیر احمد نے ذمہ داری کے ساتھ کھیلتے ہوئے 23 رنز کی انننگز کھیلی۔آخر پر آخری اوور میں رائزنگ سٹار کو میچ جیتنے کے لئے  14 رنز درکار تھے اور وکٹ پر تیز گیندباز عاقب موجود تھے اور پہلی ہی گیند پر عاقب نے چھکا جڈا اور بعد میں زبیر احمد نے دو گیندوں پر لگاتار دو چوکے لگاکر ایک وکٹ سے جیت کے ساتھ ہی اپنی ٹیم کی سیمی فائنل میں راستہ ہموار کرلی۔  لیجنڈز ماگریپورہ کی جانب سے عابد نے تین جبکہ زبیر اور اظہر نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔ اس دوران زبیر احمد کو مین آف دی میچ  قرار دیا گیا۔یاد رہے رائزنگ سٹار سوپور کے علاوہ سیمی فائنل کے لئے رسائی حاصل کرنے والی ٹیمز میں یونائیٹڈ کلب پرانگ ،کے سی سی منڈجی،اور زینگیر ریڈز موجود ہیں۔
 

تازہ ترین