اونتی پورہ پولیس کی جانب سے ’’رن فار فن ہاف مراتھن کا انعقاد | ڈی آئی جی جنوبی کشمیر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ،20انعامات سے سرفراز

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (55 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
اونتی پورہ//پولیس ضلع اونتی پورہ پولیس کی جانب سے  نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں کی تفریح کیلئے ’’رن فار فن ہاف میراتھن ‘‘کا انعقاد کیاجس میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔اس دوران روڈ کا ہتمام صبح آٹھ بجے سے 10بجے تک مقرر رکھا گیا تھا۔اس دوران ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم کان نے ڈسٹرکٹ لائز پولیس اونتی پورہ کے مقام سے دوڑ میں شامل نوجوانوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ہے ۔ اس دوڑ  وادی کشمیر کے مختلف علاقوں جس میںاونتی پورہ، سرینگر، کولگام شوپیان ، اننت ناگ ، گاندربل اور بڈگام کے علاوہ جموں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سمیت مختلف عمر کے 134 لڑکوں او رلڑکیوں نے شرکت کی ہے۔ میراتھن اتوار کے صبح کے 08.00 بجے  ڈسڑکٹ پولیس لائین اونتی پورہ سے لیکر سی ٹی سی لتھ پورہ اور وہاں سے لدو گاوَں کی کراسنگ تک ہوئی۔نظم ضبط کو برقرار رکھنے کے لئے لڑکوں اور لڑکیوں کو 2 الگ الگ گروپوں میں جھنڈی دیکھاکر روانہ کیاگیا۔مراتھن کی روانگی سے پہلے ایس ایس پی اونتی پورہ نے اس میں شرکت کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور اُنہیں بتایاکہ اس میں ہار جیت کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ اس میں حصہ لینا ہی ایک بہت بڑی بات ہے ۔
 

تازہ ترین