تازہ ترین

سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// پیپلز کانفرنس کے سینئر نائب صدر عبدالغنی وکیل نے وادی میں اشیاء خوردنی خاصکر مختلف سبزیوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکار سبزیوں کی قیمتیں اعتدال میں لانے اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے میں مکمل طور ناکام ہوئی ہے لیکن سرکار تماشائی کا رول ادا کررہی ہے۔ایک بیان میں وکیل نے کہا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے انفورسمنٹ ونگ قائم کرنے کا دعوی عوام کے ساتھ محج ایک دھوکہ ہے جبکہ زمینی سطح پر اُن کا کہیں نام ونشان ہی نظر نہیں آرہا ہے۔