تازہ ترین

شیری بارہمولہ میںنئے ہوٹل کا افتتاح

تاریخ    12 اکتوبر 2020 (30 : 12 AM)   


فیاض بخاری
  بارہمولہ// شیری نارواو بارہمولہ میںگلستان نامی ایک ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ۔ اتوارکو بارہمولہ مظفرآباد شاہراہ پرقائم اس ہوٹل کا افتتاح کیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں مفتی بشیر احمد ملک ، ایس ایچ اوشیری سجاد احمد ، بی ڈی سی چیئرمین نارواو میر اقبال ، ٹورازم آفیسر گلمرگ فاروق احمد ڈار ،بیوپار منڈل شیری کے صدر بشیر احمد لون بھی موجود تھے۔ ایس ایچ او شیری نے اس موقع پرہوٹل کے مالک کی کوششوں کو سراہا۔ ہوٹل کے مالک محمد حسین گلستانی نے بتایا کہ وہ صارفین کیلئے مختلف قسم کے پکوان دستیاب رکھیں گے۔