تازہ ترین

جے کے بینک چیئرمین ایل جی سے ملاقی

بینک کے کام کاج پر تبادلہ خیال

تاریخ    11 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر// جموں وکشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبر نے لیفٹننٹ گور شری منوج سنہا سے راج بھون سرینگرمیں ملاقی ہوئے اور انہیں بینک کے مجموعی کام کاج کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ایل جی کو بینک کے موجودہ متحرک اور پُر شفاف و بہتر نظام کار کے بارے میں بھی جانکاری دی جس نے یہاں کی معاشی صورتحال میں بہتری لائی ہے۔راجیش کمار نے گورنر کو اپنے حالیہ اقدامات کے بارے میں بھی مطلع کیا جس میں کووڈ19کے دوران اس خطے میں بلا خلل بینک کاری اور کیش کی فراوانی رکھنا شامل ہے۔یہاں کے کاروبار ی سرگرمیوں میں بحالی اور تجارت پیشہ افراد کیلئے مناسب سکیموں کی ترسیل میں جموں و کشمیر بینک کے رول کو بھی گورنر کے سامنے پیش کیا گیا۔ بینک چیئرمین نے جموں و کشمیر کے اعلیٰ ترین ناظم کو اُن اقدامات کے بارے میں بھی بتایا جو بیک ٹو ولیج کے تیسرے مرحلے کے دوران بینک نے اٹھائے۔ انہوں نے ایل جی کی اُن راہنما خطوط کا شکریہ ادا کیا جن کے تحت یہاں کے کاروباریوں کو انٹرسٹ سب وینشن حاصل کرنے میں کامیابی ملی خاص کرسال2014اور 2016  کے نا مساعد حالات کے دوران جو نقصان یہاں کے کاروباریوں کو اٹھانا پڑا تھا اُس مدت کے دوران سود مراعات کی منظوری سرکار کی ایک بڑی  پیش رفت  مانی جارہی ہے۔چیئرمین نے گورنر کو بتایا کہ انٹرسٹ سبوینشن کا ایک بڑا حصہ جموں و کشمیر بینک کے کھاتوں میں آئے گا جس سے ہمارے قرضداروںکو کافی راحت محسوس ہوگی۔لفٹنٹ گورنر نے بینک چیئرمین کو یقین دلایا کہ سرکار کا تعاون ہمیشہ بینک کے ساتھ رہیگا۔ انہوں نے جے کے بینک کے اُس رول کی سراہنا کی جو وہ یونین ٹیریٹری کے عوام کیلئے یہاں کے طول و ارض میںادا کر رہا ہے۔