ڈاکٹر بلقیس کی خدمات کا اعتراف | سرکار نے اعزاز سے نوازا

تاریخ    10 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //حکومت جموں و کشمیر نے کورونا وائرس کے دوران جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دینے پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر بلقیس شاہ کو سرکاری اعزاز سے نوازا ہے۔ڈاکٹر بلقیس محبوس حریت لیڈر شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ہیں جو گذشتہ دوبرسوں سے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔ سرینگر کے رعناواری ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر بلقیس شاہ کو کورونا وائرس کے دوران بہترین خدمات انجام دینے کیلئے سرکارنے اعزاز سے نوازا ہے۔فائنانشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن محکمہ اتل ڈالو نے انہیں ایک پروقار تقریب کے دوران توصیفی سندپیش کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو کافی سراہا۔ڈاکٹر بلقیس کو سندمیں لکھا گیا ہے’’آپ نے کورونا وائرس کے دوران جس کارکردگی کامظاہرہ کیا اس کیلئے آپ کا شکریہ!آپ اس یونین ٹیرٹری کے حقیقی ہیرو ہیں‘‘۔ڈاکٹر بلقس نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کی خدمت اور دیکھ بال کرنے کی طاقت دینے پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتی ہیں۔کے این ٹی
 

تازہ ترین