تازہ ترین

ایچ ڈی ایف سی بنک کا صارفین کیلئے ’فیسٹیول ٹریٹس‘ پروگرام شروع

تاریخ    10 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ایچ ڈی ایف سی بینک نے ملک کے انتہائی دور دراز علاقوں میں خوشیوں کو بکھیرنے کیلئے ڈھیرہ جمالیا۔بنک نے ’’ہندوستانی مشترکہ خدمات مراکز‘‘نیٹ ورک کے ذریعہ ’’فیسٹیول ٹریٹس‘‘کے نیم شہری اور دیہی مرحلے کی شروعات کی جس میں ایک لاکھ20ہزار گاؤں کی سطح کے کاروباری افراد وی ایل ای ایس کا نیٹ ورک ’’ہندوستانی مشترکہ خدمات مراکز‘‘ صارفین کے ساتھ شامل ہے۔ ان مقامات پر صارفین خصوصی طور پر تیار کردہ پیش کشوں کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔صارفین ملبوسات ، الیکٹرانکس ، کھانے پینے کی اشیاء، گھریلو سجاوٹ اور زیورات سمیت مختلف زمروں میں 5فیصد سے 15 فیصد تک رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک ہزار سے زائد قومی اور بین الاقوامی پیش کش بھی دستیاب ہے۔ صارفین کو مالی حل کے میدان میں دستیاب خصوصی خوشیوں کی پیش کشوں کا فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے قریبی مشترکہ سروس سینٹر یا محلے ’’ وی ایل ای‘‘ میں جانا پڑتا ہے۔  یہ ایچ ڈی ایف سی بینک کی فیسٹیول ٹریٹس 2 مہم کا دوسرا مرحلہ ہے۔
 

تازہ ترین