تازہ ترین

میراتھن دوڑ میںیوگنڈا کے جوشوا چیپٹے نے

۔15 سال بعد عالمی ریکارڈ توڑ دیا

تاریخ    9 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


 ویلنشیا/یوگنڈا کے جوشوا چیپٹے گئی نے دس ہزار میٹر کی میراتھن دوڑ میں چھ سیکنڈ کے فرق سے 15 سال بعد عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ویلنشیا میں ہونیوالے ورلڈ ایتھلیٹک مقابلوں میں دنیا بھر سے مرد اور خواتین رنرز نے انٹری ڈالی۔ دس ہزار میٹر مردوں کی دوڑ میں یوگنڈا کے جوشوا چیپٹے گئی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔انہوں نے مقررہ فاصلہ چھبیس منٹ گیارہ اعشاریہ صفر دو سیکنڈ میں طے کیا۔ صرف چھ سیکنڈ کے فرق سے انہوں دو ہزار پانچ میں ایتھوپین کینیسیا بیکلے کا ریکارڈ اپنے قبضے میں کر لیا۔ویمنز کی پانچ ہزار میٹر دوڑ کا ٹائٹل ایتھوپیا کی لیٹسن بیٹ گائیڈی نے اپنا نام کیا۔