تازہ ترین

شمالی کشمیر کے ہسپتال

او پی ڈی سہولیات بحال کی جائیں: اکبر لون

تاریخ    9 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر //شمالی کشمیرکے اسپتالوں میں اوپی ڈی سہولیات مسلسل بند رکھنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان محمد اکبر لون نے کہا کہ کووِڈ- 19کے پھیلائو کو روکنے کیلئے شمالی کشمیرکے اسپتالوں کو اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے وقف رکھاگیاجبکہ ان اسپتالوں میں اوپی ڈی مسلسل طور بند ہے جس کی وجہ سے دیگرمریضوں کو زبردست مشکلات کاسامنا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زچگی،اطفال اور جراحی کے شعبے بند ہونے سے غریب عوام کو زبردست مشکلات درپیش ہیں اور ایسے مریضوں کو معمولی نوعیت کے امراض کیلئے بھی سرینگر کے اسپتالوں کارُخ کرنا پڑتا ہے ۔محمداکبر لون نے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام پرزوردیا کہ وہ شمالی کشمیرکے اسپتالوں میں فوری طور اوپی ڈی سہولیات کوبحال کرنے کیلئے ٹھوس اقدام کریں۔
 

تازہ ترین