تازہ ترین

سوزکا لیفٹینٹ گورنر کو مکتوب

جے کے بینک کے نادہندہ قرضہ کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائے

تاریخ    9 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر//سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے جموں کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر منوج سنہا پرایک مکتوب میں زوردیا ہے کہ جموں کشمیربینک کے اعلیٰ حکام کو نادہندہ قرضہ کی مکمل تفصیلات کو ریاست کے عوام کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کریں تاکہ کھاتہ داروں کو راحت ملے۔ایک بیان میں سوزنے کہا کہ میں نے لیفٹینٹ گورنرکوسمجھایاکہ یہ ایسی کہانی ہے جس میں بینک نے آج تک خود کے صحت مند اورمحفوظ ہونے کاتاثرپیداکیا ہے جبکہ بینک کی صحت ایماندار کھاتہ داروں کی وجہ سے ہے نہ کہ بینک کی کسی خاص کاوش کانتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی لکھا کہ یہ حقیقت ہے کہ جموں کشمیربینک کی طرف سے دیئے گئے وہ قرضے کوآج تک وصول نہیں ہوئے ہیں ،ان کے بارے میں بینک نے کوئی موثر کارروائی نہیں کی اورنہ ہی کھاتہ داروں کو اپنے اعتماد میں لیا۔اس طرح عوام میں کافی خدشات پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں یہ کہنادرست ہوگا کہ بینک کے ذمہ دارافسر بینک کے خلاف شکوک وشبہات کیلئے ذمہ دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں نے لیفٹینٹ گورنر کو بتایا کہ نرائو مودی اورچوکسی کیسے دھوکے بازوں نے جموں کشمیربینک سے جوقرضے حاصل کئے تھے ،ان کے بارے میں بھی ریاست کے عوام کوذرائع ابلاغ سے ہی معلومات حاصل ہوئی تھیں۔سوزنے کہا کہ میں نے لیفٹینٹ گورنرکوبتایا کہ جموں کشمیر بینک کے ایک عوامی ادارہ ہونے کے ناطے فوری طور ناکام قرضہ جات کے بارے میں تمام تفصیلات عوام کو فراہم کی جانی چاہیے۔
 

تازہ ترین