تازہ ترین

سب ضلع ہسپتال چاڈورہ میں عملے کی کمی

مریض شہر کے ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور

تاریخ    8 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


 سرینگر//ضلع بڈگام کے چاڈورہ سب ضلع ہسپتال میں طبی عملے کی کمی کے نتیجے میں علاقے کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں ہسپتال میں طبی عملے کی کمی کی وجہ سے سرینگرکے مختلف اہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے تبدیل کئے گئے عملے کی وجہ سے تھیٹر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاںاس وقت اہم جراحیاں نہیں ہو پارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال سے منسلک علاقوں کے سینکڑوں بیماروں کوسرینگر میں قائم مختلف ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ بڈگام اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ چاڈورہ ہسپتال میں طبی عملہ کی کمی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔کے این ایس
 

تازہ ترین