تازہ ترین

۔4جی انٹرنیٹ خدمات فوری طوربحال کی جائیں:قریشی

تاریخ    5 اکتوبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں// سابق ممبر قانون ساز کونسل محمد رشید قریشی نے کہاہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ 4 جی انٹرنیٹ خدمات کی عدم فراہمی کی وجہ سے زندگی کے ہر شعبے میں پریشان ہیں اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان دن بدن پریشانی میں مبتلا ہورہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں قریشی نے کہاکہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کو یو ٹی میں تبدیل کرنے کے بعدزندگی کے ہر شعبے میں احساس کمتری پائی جارہی ہے۔ان کاکہناتھاکہ وہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر 4 جی انٹرنیٹ خدمات بحال کرے اور بیروزگار نوجوانوں کو ریلیف دینے کی خاطر تمام خالی اسامیوں کے لئے فاسٹ ٹریک بھرتی عمل شروع کرے ۔ان کاکہناتھاکہ حکومت کو تمام خالی اسامیوں کے لئے فوری طور پر فاسٹ ٹریک بھرتی عمل شروع کرنا چاہئے اور تمام اضلاع میں فور جی سروس کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ طلباء اور کاروباری افراد کو مزید مشکلات کاسامنا نہ کرناپڑے ۔قریشی نے کہاکہ4 جی انٹرنیٹ خدمات کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہ صرف طلبا کی تعلیم کو بری طرح متاثر ہورہی ہے بلکہ تمام شعبوں کا کاروباربھی ٹھپ پڑاہے۔