تازہ ترین

سرینگرمیں ڈارئی کلینگ کا جدید یونٹ قائم

تاریخ    4 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر//سرینگرمیں سنیچرکو کپڑوں،پردوں،جوتوں اور دیگرمصنوعات کو دھونے کے ایک اعلیٰ معیاری یونٹ کا افتتاح سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر غضنفر علی نے کیا۔کپڑے دھونے کایہ یونٹ چوبیسیوں گھنٹے کام کرے گااور یہاں جدیدامریکی پلانٹ پر مصنوعات کوصاف کیا جائے گا جس کے لئے اعلی ترین ڈٹرجنٹ صابن استعمال کی جائے گی جس سے کپڑے اور دیگر مصنوعات نہ صرف صاف بلکہ نئے جیسے دکھائی دیں گے۔ یونٹ نہ صرف مناسب قیمت پر دھونے کیلئے مصنوعات گاہکوں کے گھر سے لے گا بلکہ انہیں گھر بھی پہنچائے گا۔