تازہ ترین

شوپیان کے 4نوجوان دلی میں گرفتار

کمپوٹر انجینئرنگ طالب علم اور ڈرائیور شامل

تاریخ    4 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
نئی دلی//دلی پولیس نے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع سے تعلق رکھنے والے 4نوجوانوں کو ہتھیاروں سمیت دریا گنج علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ دلی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں مہلوک جنگجو چھوٹا برہان کوکہ عرف چھوٹا برہان کا بڑا بھائی 28سالہ اشفاق مجید کوکا ساکن شوپیان، پیشہ سے سیلز مین 25سالہ الطاف احمد ڈار ساکن شوپیان، ٹیکسی ڈرائیو ر 27سالہ مشتاق احمد گنائی ساکن وچی شوپیان، جموں میں  کمپوٹر انجینئرنگ کا طالب علم 22سالہ عاقب شفیع شامل ہے۔ دریا گنج پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان 27ستمبر کو بلینو گاڑی زیر نمبر JK039/2486 میں کشمیر سے دلی آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے نوجوانوں کی گاڑی ضبط کرنے کے علاوہ انکے قبضے سے گولیوں کے 120رائونڈ اور 4پستول بھی بر آمد کئے ہیں۔ دلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چاروں نوجوان دلی میں ایک بڑا حملہ کرنے کی فراق میں تھے۔ 

تازہ ترین