تازہ ترین

گپکار اعلامیہ ڈرامہ بازی:سنجے صراف

تاریخ    3 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر//ایل جے پی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے گپکار اعلامیہ کوڈرامہ بازی سے تعبیر کیا ہے۔ ایوان صحافت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے صراف نے کہاکہ دفعہ370پر پارلیمنٹ میں آواز بلند کرنے کے بجائے پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنا دوغلاپن ہے۔ انہوںنے مرکز سے مطالبہ کیاکہ جموں کشمیر کی ریاستی حیثیت کو بحال کیاجائے تاکہ جموں کشمیر میں پھر سے سیاسی سرگرمیاں شروع کی جاسکیں۔ سنجے صراف نے کہا کہ پارٹی نے اپنے لیڈروں اور سینئر کارکنوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کی درخواست دی تھی تاہم ابھی تک انہیں سیکورٹی کے دائرہ کار میں نہیں لایا گیا۔ انہوںنے کشمیر سنگرش سمتھی کی جانب سے احتجاجی دھرنے اور مابعد انتظامیہ کی جانب سے اس میں اپنا رول ادا کرنے کو قابل سراہنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جائز مانگوں کو پورا کیا جانا چاہے اور انہیں وہی مراعات بشمول پیکیج فراہم کیا جانا چاہے جس طرح دہلی،جموں اور دیگر ریاستوں میں رہائش پذیر کشمیری مہاجر پنڈتوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی نے فیصلہ لیا ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر اسمبلی گل رفیقی کو جنرل سیکریٹری کی ذمہ داریاں سونپی جائے گی جبکہ انتیا چاند پوری خواتین ونگ کی سربراہ ہونگی۔پریس کانفرنس کے دوران سنجے صراف نے اعلان کیا کہ ستیش کوہلی پارٹی کے آرگنائزئنگ سیکریٹری و صدر کے پی آر ائو، عبدالحمید خان صوبائی جنرل سیکریٹری،بلاک ترقیاتی کونسل بارہمولہ کے چیئرمین ارشاد احمد خان،ضلع صدر بارہمولہ و شمالی کشمیر کے انچارج  ہونگے۔انہوں نے کہا کہ یوتھ ونگ کی کمان راکیش ڈوگرہ کو سونپی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر نثار اور مہران اس کے نائب صدر اور میر فیصل ترجمان ہونگے۔
 

تازہ ترین