تازہ ترین

آتشزدگی وارداتیں

تاریخ    2 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


سوپور میں بینڈ سامل اور مسالہ پیسنے والا کارخانہ خاکستر 

غلام محمد
 
سوپور //سوپور کے نوپورہ علاقہ میں قائم بینڈ سامل اور مسالہ پیسنے والے کارخانوں میں بھیانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی املاک خاکستر ہوگئی۔ بدھوار اور جمعرات کی درمیانی شب کو نوپورہ سوپور میں قائم نذیر احمد ڈار کی بینڈ سامل اور مسالہ پیسنے والی مشین میں اچانک آگ نمودار ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔اگر چہ فائر سروس عملہ نے مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم دونوں یونٹ تب تک مکمل طور پر خاکستر ہوئے۔ آگ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے اور اس سلسلے میں کیس درج کر لیا گیا۔
 

کرمبہورہ راجواڑ میں 3رہائشی مکانات خاکستر

اشرف چراغ 
 
کپوارہ//شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقہ کے مضافاتی گائوں کرمبہورہ راجواڑ میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں 3رہائشی مکانات مکمل طور خاکستر ہوئے ہیں جبکہ چند ایک کو جزوی نقصان پہنچ چکا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کی شام دیر گئے کرمبہورہ را جواڑ علاقہ میں ایک مکان میں اچانک آگ نمو دار ہوئی جس نے فوری طور دیگر مکانو ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس کے شعلے دور در تک دکھائی دے رہے تھے ۔مقامی لوگو ں نے آگ بجھانے کے لئے فوری طور کاروائی شروع کی جبکہ فائر ٹینڈر بھی جائے واردات پر پہنچ گئے اور آگ کو مزید پھیلنے کے لئے بچائو کاروائی شروع کی اور کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔آگ کی اس وارادت میں غلام احمد بٹ ،غلام محی الدین بٹ اور نذیر احمد شیخ کے مکانات مکمل طور خاکستر ہوگئے اور ان میں لاکھو ں روپئے مالیت کی جائیداد راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گئی ۔