زیارت بابا پیام الدین ریشیؒ باباریشی کو زائرین کیلئے کھولا گیا

تاریخ    2 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


مشتاق الحسن
 ٹنگمرگ //زیارت بابا پیام الدین ریشیؒ ٹنگمرگ کو ساڑھے چھ ماہ بعد باضابط کوڈ 19 گائڈ لاینز کے تحت زائرین کیلئے کھول دیا گیاہے۔ پہلے روز50 زائرین نے آستان عالیہ پر حاضری دی۔ ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے 19 مارچ کے بعد اس زیارت گاہ کا صدر درواذہ عقیدت مندوں کیلئے بند کردیا تھا۔ جمعرات کو صبح ساڑھے دس بجے سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلمرگ شبیر الحسن نے مسلم وقف بورڈ کے مقامی ملازمین کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کی ہدایت پر زیارت بابا ریشی کا صدر دروازہ کھول دیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم گلمرگ نے وقف بورڈ کو رہمنا خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زیارت کا لنگر بند ررکھنے کے علاوہ احاطے میں بھی کسی کو کھانا پکانے کی اجازت نہیں ہوگی یہاں تک کہ زیارت میں بھیڑ جمع کرنے پر تا حکم ثانی پابندی عائد ہے۔ زیارت شریف کے اندر دخل ہونے والوں کی سہولیات کیلئے محکمہ صحت نے ایک نوڈل افسر کی نگرانی میں ایک ٹیم تعینات کی ہے جو موقع پر ہی زائرین کارپیڈ ٹیسٹ کرکے انہیں اندر جانے کی اجازت دینگے۔اس دوران میونسپل کمیٹی ٹنگمرگ نے جمعرات صبح کو زیارت شریف کے علاوہ اس پاس میں ادویات چھڑکاو کیا ۔زیارت بابا ریشی کے تاجروں اور جامع مسجد بابا ریشی کے امام وخطیب نے آستان عالیہ کا دروازہ زائرین کیلئے کھولنے پر ضلع اور تحصیل انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔
 

تازہ ترین