تازہ ترین

شوپیان ، ڈورو اور گاندربل میں4نوجوان گرفتار

تاریخ    2 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


شاہد ٹاک+عارف بلوچ+ارشاد احمد
شوپیان+اننت ناگ+گاندربل// شوپیان اور اننت ناگ میں تین بالائے زمین جنگجوئوں کو گرفتار کیا جبکہ گاندربل میں ایک نوجوان کی ہتھیار اٹھانے سے قبل  گھر واپسی ممکن بنا دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ زینہ پورہ پولیس نے دو نوجوانوں  20سالہ عمر شوکت شاہ ولد شوکت شاہ ساکن ہم ہون  اور شفاعت امین شاہ ولد محمد امین ساکن ارپورہ کوزینہ پورہ میں گرفتار کیا اور انکی تحویل سے ایک پستول، ایک میگزین اور 9رائونڈس بر آمد کئے۔ دونوںکیخلاف کیس زیر نمبر 130/2020 درج کیا گیا ۔ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شاہ آباد ڈورو علاقے میں حال ہی میں عسکری تنظیم سے وابستہ ہوئے ایک نوجوان کو ایک ناکے کے دوران پولیس نے گرفتار کر لیا  ۔19آر آر اور پولیس نے ناکہ بٹھایا ،جس دوران  نوجوان کو کی گرفتاری عمل میںلائی گئی ۔ گرفتار جنگجو کی شناخت مزمل احمد ولد غلام حسن کے طور کی گئی۔ اس نے 27ستمبر کو لاپتہ ہونے کے بعدعسکری تنظیم کے ساتھ باضابطہ طور شامل ہونے کے بعداپنی ایک تصویر اسلحہ سمیت سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ادھرگاندربل پولیس نے ایک نوجوان کو اس وقت حراست  میں لیا اور والدین کے حوالے کیا،جب وہ عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے گھر سے لاپتہ ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ نوجوان عمر نذیر شیخ ولد نذیر احمد ساکن گاندربل کو خفیہ ایجنسی کے تال میل پر گرفتار کیاگیا۔پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ اس کا عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطہ ہوا جو بانڈی پورہ اور پلوامہ اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں اورجو نوجوانوں کوعسکریت پسندی میں شامل ہونے کے لئے تیار کررہے تھے۔مزکورہ نوجوان کو ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال کی موجودگی میں والدین کے حوالے کردیا گیا۔