تازہ ترین

وازوان کھانے سے 30لوگ بیمار

دست و قے میں مبتلا،لنگیٹ میں افراتفری

تاریخ    2 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


اشر ف چراغ
کپوارہ//شمالی کشمیر کے لنگیٹ ہندوارہ  علاقے میںقریب 3 لوگ وازہ وان کھانے سے دست اور قے کی بیماری میں مبتلا ہوگئے تاہم انہیں فوری طور نزدیکی اسپتال میں بھرتی کر کے علاقہ میں کئی میڈیکل ٹیمو ں کو روانہ کیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ بنہ گام پہرو پیٹھ لنگیٹ  میں بدھ کے روز ایک شادی کی تقریب تھی جس میں لوگو ں نے وازہ وان کھا یا ۔علاقہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح علاقہ میں درجنوں افراد دست اور قے کی بیماری مبتلا ہو گئے ۔دست اور قے کی بیماری کی وجہ سے علاقہ میں افراد تفری پھیل گئی اور مقامی لوگو ں نے مریضوں کو فوری طور نزدیکی اسپتال لنگیٹ میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا  جبکہ علاقہ میں کئی میڈیکل ٹیمو ں کو روانہ کیا گیا جنہوں نے دست اور قے میں مبتلا مریضوں کا علاج و معالجہ کیا  ۔اس حوالہ سے بلاک میڈیکل آفیسر لنگیٹ ڈاکٹر گوہر احمد نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ بنہ گام لنگیٹ میں شادی کی تقریب تھی جس دوران لوگو ں نے وازہ وان کھایا اور وہ دست اور قے کی بیماری میں مبتلا ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں 30مریضوں کو داخل کیا گیا جن کا علاج و معالجہ کیا گیا ۔انہو ں نے بتا یا کہہنگامی بنیادو ں پر کئی میڈیکل ٹیمو ں کو روانہ کیا گیا ہے اور بیماری پر کسی حد تک قابو پایا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ علاقہ میں ہیلتھ ایجو کیشن ٹیم بھی موجود ہے جو لوگو ں کو جانکاری فراہم کررہی ہے ۔