تازہ ترین

نوگام اور پونچھ سیکٹروں میں شدید گولہ باری| 3فوجی ہلاک، 5زخمی

پاکستان کی بلا اشتعال کارروائی کا منہ توڑ جواب دیا گیا: دفاعی ترجمان

تاریخ    2 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


اشرف چراغ +جاوید اقبال
کپوارہ+مینڈھر//سرحدی ضلع کپوارہ کے نوگام اور پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی گولہ باری سے 3فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دیگر 5زخمی ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح نوگام سیکٹر کپوارہ میںپاکستان نے بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے گولہ باری کی جس کے برف طرفین کے درمیان کئی گھنٹوں تک یہ سلسلہ جاری رہا۔پاکستان کی طرف سے کی گئی گولہ باری میں17انفنٹری بریگیڈ کے  2فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے جن کی شناخت8جیک رائفلز کے رائفل مین شوبم اور 5سکھ لائی رجمنٹ کے حولدار کلدیپ کے بطور ہوئی جبکہ 4اہلکار بری طرح زخمی ہوئے جنہیں فوری طور سرینگر میں واقع بادامی با غ فوجی اسپتال میں علاج و معالجہ کے لئے بھرتی کیا گیا ۔ نوگام سیکٹر میں وقفے وقفے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا ۔سرینگر میں تعینات دفاعی ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں پاکستانی فوج نے جمعرات کی صبح بلا اشتعال بھارتی فوج کو نشانہ بنا کر مارٹر گولے داغے اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں بھارتی فوج کے دو اہلکار ہلاک جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل مژھل سیکٹر میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہواتھا۔قبل ازیںپاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں حد متارکہ کے اطراف دیہات اور فوج کی تنصیبات پر بھاری گولہ باری کی جس کے نتیجہ میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پاکستانی فوج کی جانب سے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں ساگرا، بلنوئی اور جھولاس تک کا سارا علاقہ پاکستانی گولہ باری سے لرز اٹھاجس سے علاقے میں خوف و ہراس رہا۔ جموں میں مقیم فوج کے ترجمان لیفٹنٹ کرنل دیونندر آنند نے بتایا کہ 30 ستمبر کی شام پاکستانی فوج نے ضلع پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ۔انہوں نے بتایا’’بھارتی فوج نے دشمن کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیااوراس واقعہ میں لانس نائک کرنیل سنگھ شدید زخمی ہوگیا جو بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘‘۔اس واقعہ میں وریندر سنگھ شدید زخمی ہوا۔
 

 ہلاکتیں افسوسناک 

پاکستان سلسلہ بند کرے: بھارت

نیوز ڈیسک
 
نئی دہلی//لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فائرنگ سے تین فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے مرکزی وزرات خارجہ ترجمان انوراگ شری واستوا نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے جو کہ اب برداشت سے باہر ہو رہی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ پاکستانی رینجرس اب شہری آبادی والے علاقوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں جس کا بھر پور انداز میں جواب دیا جائے گا ۔ وزارت خارجہ ترجمان نے کہا کہ پاکستان رواں برس اب تک سو سے زائد مرتبہ خلاف ورزی کرچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تازہ فائرنگ اور شلنگ کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار کی ہلاکت انتہائی افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے بصورت دیگر بھارت کی جانب سے بھر پور انداز میں جوابی کارروائی کی جائے گی ۔ 

تازہ ترین