تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    2 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


۔19طیاروں میں 2328مسافر سرینگر پہنچے

سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 130 ویں دِن 2328مسافروں کو لے کر19 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,873گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں2,56,889مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,806مسافروں کو خصوصی اِنخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اور اَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔
 

ہفت چنار آتشزدگی پر اپنی پارٹی کا اظہارِ افسوس

انتظامیہ سے متاثرین کی باز آبادکاری کی اپیل

سرینگر//اپنی پارٹی ضلع صدر سرینگر اور سابق ممبر اسمبلی نور محمد شیخ نے ہفت چنار آلوچی باغ میںآگ کی واردات ، جس میں متعدد رہائشی مکان جل کر رکھ ہوگئے، پر گہرے افسوس اظہار کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کی فوری بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ فوری طور آگ متاثرین میں ایکس گریشیا ریلیف تقسیم کی جائے، متاثرین کی مناسب بازآبادکاری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں معقول معاوضہ دیاجائے۔ 
 

ملورہ میں 3قمار باز گرفتار

سرینگر//ملورہ  علاقہ میں پولیس نے چھاپے کے دوران3قمار بازوں کو گرفتار کیا ۔ پولیس اسٹیشن پارمپورہ نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرخواجہ باغ ملورہ روڈپرپر چھاپہ مار کر3قماربازوں کو گرفتار کر کے داوپر لگائی گئی 15300روپے کی رقم اور تاش کے پتے اور3موبائیل فون ضبط کئے ۔پولیس نے قمار بازوں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا۔پولیس نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ اپنے محلے میں ہونے والے جرائم سے متعلق معلومات مقامی پولیس کو دیں ۔
 

تازہ ترین