تازہ ترین

فشریز گریجویٹوں کا پریس کالونی میں احتجاج

نوکریوں کی فراہمی کا مطالبہ ،ایل جی سے مداخلت کی اپیل

تاریخ    2 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


سرینگر// جموں و کشمیرفشریز گریجویٹس نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات خاص کر نوکریوں کی فراہمی کے لئے احتجاج درج کیا۔احتجاجی 'ہمیں انصاف چاہئے' کے نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے پلے کارڈس بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھی انصاف کی فراہمی کے لئے نعرے درج تھے۔اس موقع پر ایک احتجاجیوں نے بتایا کہ ہماری ریکروٹمنٹ نہیں ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ' ہم نے فشریز میںگریجویشن کی ہے تاہم ہماری ریکروٹمنٹ نہیں ہورہی ہے'۔احتجاجیوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ ان کی طرف متوجہ ہو کر ان کے مستقبل کو ضائع ہونے سے بچائیں۔