تازہ ترین

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف لائوڈا کی مہم

نائوپورہ ،صدرہ بل اور کار پورہ میں متعدد ڈھانچے منہدم

تاریخ    2 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// جھیل ڈل اور اس کے گرد و نواح میں غیر قانونی تعمیرات کو منہمدم کرنے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لائوڈا ) نے جمعرات کو باغ روپ سنگھ نائوپورہ،صدرہ بل اور کار پورہ علاقوں میں 4مکان جن میں دو یک منزلہ اور 2دو منزلہ تھے ،کے علاوہ ایک ہٹ اور دیگر ڈھانچوں کو مسمار کیا ۔یہ تعمیرات غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے تھے ۔لائوڈا کے بیان کے مطابق موجودہ کورونا صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کچھ خود غرض افراد قوانین کی خلاف ورزی کرکے تعمیرات کھڑا کررہے ہیں تاہم ان کے خلاف مہم جاری رہے گی ۔لائوڈا کے ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی طور ڈھانچے تعمیر کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور انہدامی کارروائی جاری رہے گی ۔لاوڈا نے ٹپرمالکان اور تعمیراتی میٹریل لے جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ڈل اور نگین جھیلوں اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بغیر اجازت تعمیراتی میٹریل لے جانے سے باز آجائیں ۔