تازہ ترین

ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر گولہ باری، فوجی ہلاک، دوسرا زخمی

تاریخ    1 اکتوبر 2020 (21 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر جمعرات کو بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
یہ واقعہ گذشتہ رات ضلع پونچھ کے منکوٹ سیکٹر میں پیش آیا۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق کراس ایل او سی گولہ باری کے اس واقعہ میں سپاہی کرنیل سنگھ اور رائفل مین وریندر سنگھ زخمی ہوگئے جنہیں راجوری میں قائم فوجی اسپتال لیجایا گیا جہاں کرنیل سنگھ تھوڑی ہی دیر بعد دم توڑ بیٹھا جبکہ وریندر سنگھ کا علاج جاری ہے۔
دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کسی اشتعال کے بغیر بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی افواج نے اس کا ”بھر پور“ جواب دیا۔
 

تازہ ترین