تازہ ترین

الطاف بخاری کاچوہدری محمد حسین کوبرسی پر خراج عقیدت

تاریخ    1 اکتوبر 2020 (00 : 02 AM)   


نیوزڈیسک
جموں//اپنی پارٹی صدرسید محمد الطاف بخاری نے پارٹی کے نائب صدر چودھری ذوالفقار علی کے والد اورنامور سیاستدان چوہدری محمد حسین کو 18ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بخاری نے چودھری حسین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک رہنماتھے جنہوں نے پانچ مرتبہ اپنے حلقہ کی بطور ممبر اسمبلی نمائندگی کی اور 1968کو ضلع راجوری کے قیام میں نمایاں رول ادا کیا۔ الطاف بخاری نے کہاکہ کوٹرنکہ میں نیا قصبہ قائم کرنے میں بھی مرحوم کا ہی ہاتھ رہا ہے ۔ پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدور اعجاز احمد خان، چوہدری ذوالفقار علی، ظفر اقبال منہاس، عثمان مجید، جنرل سیکریٹری رفیع احمد میر، وجے بقایہ، صوبائی صدر کشمیر حاجی محمد اشرف میر، صوبائی نائب صدر کشمیر جگموہن سنگھ رینہ، پارٹی ترجمان جاوید حسن بیگ، صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، صوبائی نائب صدر جموں سید اصغر علی، صوبائی صدر خواتین ونگ نمرتہ شرما،سینئرلیڈر محمد دلاور میر، عبدالمجید پڈر، علی محمد، عبدالرحیم راتھر، چوہدری قمر حسین، نور محمد شیخ اور یاور دلاور میرسمیت کئی دیگر لیڈران نے بھی مرحوم کو برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔